چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ، آرمی چیف اور وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا

تشکر نیوز: چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد پاکستان کے دورے پر شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نور خان ایئر بیس پر چینی وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں لی چیانگ نے گرمجوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ کیا۔ چینی وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ ایئرچائنا کے طیارے میں پاکستان پہنچے تھے۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، خصوصی یونٹ کے قیام کی تجاویز طلب

ایئر بیس پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دو بچوں نے چینی مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، جبکہ چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمد پر لی چیانگ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس دوران وہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے چین، بھارت، روس، ایران اور کرغزستان سمیت مختلف ممالک کے وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ، آرمی چیف اور وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!