کراچی میں آٹے کا مصنوعی بحران، قیمت 120 روپے فی کلو تک جا پہنچی، کوکنگ آئل بھی 470 روپے فی کلو ہوگیا

تشکر نیوز:  شہر میں آٹے کے مصنوعی بحران نے قیمتوں کو بے قابو کردیا ہے، جس کے نتیجے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ شہریوں نے حکومت کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔ آٹے کی قیمت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں پہلے یہ 90 روپے فی کلو تھی، اب 120 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

خراب موسم اور آپریشنل مسائل: کراچی ایئرپورٹ پر 16 پروازیں منسوخ

اس کے ساتھ ہی کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، 60 سے 70 روپے اضافے کے بعد اب یہ 470 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔ قیمتوں میں اس غیر متوقع اضافے کے بعد عوام حکومت کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے دعوؤں کو مذاق قرار دے رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور ملز آٹا کم مقدار میں فراہم کر رہی ہیں اور قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بحران کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔ عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں کو قابو میں لانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں آٹے کا مصنوعی بحران، قیمت 120 روپے فی کلو تک جا پہنچی، کوکنگ آئل بھی 470 روپے فی کلو ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!