تشکر نیوز: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خراب موسم اور آپریشنل مسائل کے باعث ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کی 16 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی چھ پروازیں اور نجی ایئر لائنز کی پانچ پروازیں متاثر ہوئیں۔
پریس کلب کے باہر خواتین اور صحافیوں پر تشدد: ایس ایچ او عیدگاہ سمیت لیڈی اہلکار اور کانسٹیبل معطل
پی آئی اے کی کراچی سے جدہ اور کراچی سے گوادر جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ نجی ایئرلائن کی کراچی سے تہران جانے والی پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کی کراچی سے فیصل آباد جانے والی پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ کی گئی۔
مزید یہ کہ نجی ایئرلائنز کی کراچی سے دوحہ، کوئٹہ اور لاہور جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ اور سکھر جانے والی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں، جبکہ نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
