تشکر نیوز: تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو مزاحمت کے بعد بغیر کسی فائرنگ کے گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت محمد محسن ولد سلیم خان اور عثمان ولد سلیم خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کراچی میں آٹے کا مصنوعی بحران، قیمت 120 روپے فی کلو تک جا پہنچی، کوکنگ آئل بھی 470 روپے فی کلو ہوگیا
پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران ملزمان سے برآمد کی گئی اشیاء میں محمد محسن کے قبضے سے ایک 9mm Beretta USA پستول، لوڈ میگزین، دو زندہ راؤنڈز، ایک موبائل فون اور پرس شامل ہیں۔ جبکہ عثمان سے ایک 30 بور پستول، تین موبائل فونز (دو اسمارٹ فون اور ایک کی پیڈ موبائل)، پرس اور ایک چھینی گئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل (نمبر پلیٹ MNP-A22) برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 543/24 بجرم دفعہ 392/397/34 درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔