سرجانی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ گرفتار: پولیس نے بروقت کارروائی کی

تشکر نیوز:  ویسٹ پولیس کے تھانہ سرجانی (محبوب شہید چوکی) نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزمان گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب ملزمان نے سرجانی سیکٹر 4C میں محمد جنید شیخ نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنایا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

سائبر کرائمز: آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

متاثرہ شہری کی فوری اطلاع پر پولیس نے بروقت تعاقب کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز، سات موبائل فونز، چھینا گیا والٹ، اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ برآمدہ موبائل فونز سرجانی اور اس کے اطراف کے علاقوں سے اسلحہ کے زور پر چھینے گئے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال دو موٹر سائیکلز بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف واردات اور سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں جنید ولد جاوید احمد، موسیٰ فرید ولد اصغر علی، ارباز ولد آغا اختر، اور عدنان ولد حاکم علی شامل ہیں۔

 

 

یہ کارروائی اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے واقعات کی رپورٹنگ میں تعاون کریں تاکہ جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!