کراچی میں مشترکہ کارروائی: لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم عامر عرف موٹا گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے صدر ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم عامر عرف موٹا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر ٹارگٹ کلنگ، لسانی بنیادوں پر قتل، پولیس مقابلے، منشیات فروشی، ڈکیتیوں میں ملوث ہونے اور بھتہ وصولی کے الزامات ہیں۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ساتھ دن کی رخصت پر روانہ؟

تفصیلات کے مطابق، ملزم 2011 میں لیاری گینگ وار کمانڈر ساجد گولیمار گروپ میں شامل ہوا اور 2021 میں جمیل چھانگا گروپ کا حصہ بنا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 20 سے زائد بے گناہ شہریوں کو اغواء کر کے قتل کیا اور ان کی لاشیں مختلف علاقوں میں پھینکیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران، ملزم نے تسلیم کیا کہ وہ مخالف گروپوں کے 12 سے زائد افراد کو اغوا کے بعد قتل کرنے، منشیات فروشی، بھتہ وصولی، متعدد پولیس مقابلوں اور 100 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث رہا ہے۔

 

ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 9 ستمبر 2023 کو، اپنے ساتھی جنید بلوچ کے ساتھ مل کر، دوران ڈکیتی کیپری سینما، ایم جناح روڈ پر کوسٹ گارڈ کے سپاہی محمد بلال علی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ جنید بلوچ پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ عامر عرف موٹا وقوعہ کے بعد مفرور تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پریڈی، پاک کالونی اور کراچی کے دیگر تھانہ جات میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

گرفتار ملزم اور برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

 

ترجمان سندھ رینجرز

58 / 100

One thought on “کراچی میں مشترکہ کارروائی: لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم عامر عرف موٹا گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!