نیو کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد موبائل شاپ رابری کے ملزمان گرفتار: سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت

گزشتہ شب نیو کراچی میں پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان لیاری 36 میں موبائل شاپ رابری میں ملوث نکلے ہیں۔ ملزمان کی شناخت CCTV فوٹیج کی مدد سے کی گئی ہے۔

کراچی میں مشترکہ کارروائی: لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم عامر عرف موٹا گرفتار

تفصیلات کے مطابق، ملزمان نے 29 فروری 2024 کو ڈرامائی انداز میں لیاری 36 میں ایک موبائل شاپ کو لوٹا تھا، جس کی CCTV فوٹیج بہت وائرل ہوئی تھی۔ گرفتار ملزمان شکیل اور اجمل اس واردات میں ملوث تھے، جس کے دوران انہوں نے ساڑھے تین لاکھ روپے نقد اور ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کے موبائل فون لوٹے۔

ملزمان نے مارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ سے ایک رائفل اور ایک پسٹل بھی چھینے تھے۔ واردات کے دوران، شہری کی جانب سے فائرنگ کے بعد ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے، جس سے ایک شہری حمزہ بھی زخمی ہوا تھا۔

اس واردات کا مقدمہ نمبر 276/2024 جرم دفعہ 397/397/34 ت پ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے انہیں مذکورہ مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ پہلے بھی سرجانی ٹاؤن، گلشن اقبال اور گلشن معمار میں پولیس مقابلے، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP

59 / 100

One thought on “نیو کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد موبائل شاپ رابری کے ملزمان گرفتار: سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!