سیکٹر 5E نارتھ کراچی پارک کی تعمیر میں تاخیر: شہری کی صوبائی محتسب اعلیٰ سے فوری کارروائی کی اپیل

تشکر نیوز: دسمبر 2022ءمیں 18 ماہ پہلے کی گئی شہری کی پہلی شکایت و پیشی پر صوبائی محتسب سینٹرل نارتھ کراچی ٹاﺅن و ڈسٹرکٹ سینٹرل انتظامیہ سے پارک نہ بنوا سکے ۔

عزیز آباد پولیس کی کارروائی: گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے ملزم گرفتار

مدعی کا کہنا تھاپارک کی تعمیر نو کے لیے صوبائی محتسب میں کیس کیا گیا تھا جس کی پہلی پیشی19دسمبر 2022ءکی صبح 11بجے منعقد کی گئی جس میں فریقین اور مدعی کو ایک ساتھ مدوع کیا گیاتھا جس پارک کا ٹینڈر مارچ 2023ءمیں ہوگیا تھااس ٹینڈر کے ساتھ مزید 4 پارکوں کا بھی ٹینڈر ہوا تھا اورسیکٹر 5E نارتھ کراچی کا ٹینڈر حاصل کرنے والے سیہگل گروپ تھے جس میں پارک کے ٹینڈر کی مالیت 57 لاکھ چھیالیس ہزار پانچ سو انتالیس روپے تھی

شہری کا کہنا تھا کہ اس وقت نہ بلدیاتی الیکشن ہوئے تھے نہ صوبائی اور وفاقی الیکشن جس پر مدعی کو سابق ڈائریکٹر پارک سینٹرل ندیم حنیف نے زبانی ٹیلیفونک گفتگو میں کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد پارک کی تعمیر نو کا سلسلہ شروع ہوجائے گامدعی کا کہنا تھا کہ پارک کی کاروائی صوبائی محتسب سینٹرل کے ریجنل ڈائریکٹر نذیرقدوائی کررہے تھے اور پارک کا مقام نارتھ کراچی سیکٹر 5E یوسی 8 فیصل میںمومن مسجد اور اپوا سکینڈری اسکول کے سامنے موجود ہے

جو پارک انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی سے 1997 ءمیں تباہ ہوگیا تھااور اس پارک کی تعمیر نو سنہ 80 19ءکی دہائی میں معروف نعت خواں اعجاز رحمانی نے بطور قونصلر تعمیر کروایا تھامدعی کا کہنا تھا کہ مالی و ہیڈ مالی اور چوکیدار کی جانب سے بروقت دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک تباہ ہوا۔مدعی نے کہا کہ یہ پارک ایل شیپ میں ہے اور اپواءاسکول اور مومن مسجد کے سامنے جگہ موجود ہے پارک کا کیس صوبائی محتسب سینٹرل میں نزیر قدوائی کی مدعیت میں سست روی کا شکار ہے اورصوبائی محتسب سینٹرل میں 18 ماہ سے کیس پرسخت کاروائی کروانے کے بجائے شہری کا وقت ضائع کیا جارہا ہے

 

 

مدعی کا کہنا تھا کہ ٹینڈرہوجانے کے بعد صوبائی محتسب اعلی سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر نذیر قدوائی، ٹرانزکشن آفیسر حسن عباس اور مدعی نارتھ کراچی سیکٹر 5E پارک کو سابق ڈائریکٹرپارک سینٹرل ندیم حنیف نے گمراہ بھی کیاتھاکہ پارک کا ٹینڈر نہیں ہواجس پر شہری نے سیپرا کے اداروں میں تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ پارک کا ٹینڈر اپروو ہوگیا تھا جس سے صوبائی محتسب سینٹرل نذیر قدوائی اور شہری لا علم تھے شہری کی چیئرمین صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سہیل راجپوت سے مودبانہ اپیل ہے کہ شہریوں کا ایسے بے جا وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے اور نا اہل صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ ریجنل ڈائریکٹر سینٹرل نذیر قدوائی سے اس معاملے کی تحقیقات کی جائے کہ کیوں یہ پارک کا کیس تاخیر کا شکار ہوا۔

61 / 100

One thought on “سیکٹر 5E نارتھ کراچی پارک کی تعمیر میں تاخیر: شہری کی صوبائی محتسب اعلیٰ سے فوری کارروائی کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!