باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات

تشکر نیوز: پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کھلاڑیوں کو سراہا۔

عاصم منیر نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ 21 اپریل کو کراٹے کومبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی تھی۔

 

 

میچ کے اختتام پر شاہزیب رند نے دونوں ممالک کے پرچم اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘۔

61 / 100

2 thoughts on “باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!