شیخوپورہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تشکر نیوز: شیخوپورہ کے نواحی گاؤں چوہان میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے اطراف میں چوہان اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔

شیخوپورہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میڈیکل کیمپ میں گائنکالوجسٹ سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا، اس کے علاوہ مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی کیمپ میں مصروف عمل رہے۔ فری میڈیکل کیمپ سے تقریباً 800 مریض مستفید ہوئے۔

یہ بھی پڑھے

سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دی جائے، شہداء کے لواحقین

سندھ رینجرزاورپولیس کی بڑی کارروائی، افغانی ڈکیت گروہ کے 5ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد

مریضوں کے لیے ای سی جی سمیت متعدد ٹیسٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت، متوازن غذا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔

عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی، عوام نے سال بھر دیہی علاقوں میں تواتر سے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپس پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 خیال رہے کہ دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔

61 / 100

2 thoughts on “شیخوپورہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!