ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں، ایران کا دوٹوک مؤقف

ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ایران کے جوابی مؤقف پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں۔
دی وائر نے بی جے پی کی انتخابی کامیابی کے پیچھے مبینہ دھاندلی اور بدعنوانی بے نقاب کردی

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران میں قومی سطح کے فیصلے کسی امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے نہیں کیے جاتے، اور اگر ٹرمپ ایران کے مؤقف سے خوش نہیں ہیں تو یہ ایران کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

ایرانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تجاویز دراصل ٹرمپ کے “بہت زیادہ مطالبات” کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھیں۔

ذرائع کے مطابق ایران کی تجاویز میں یہ مؤقف شامل تھا کہ امریکا جنگی نقصانات کا معاوضہ ادا کرے اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کیا جائے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور تمام فیصلے ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔

One thought on “ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں، ایران کا دوٹوک مؤقف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!