کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، اپریل میں موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں، سی پی ایل سی رپورٹ جاری

سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کراچی میں ماہ اپریل 2026 کے دوران ہونے والی جرائم کی وارداتوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی قرار، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں اہم انکشافات

سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مارچ 2026 میں موبائل فون چھیننے کے 1265 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ اپریل میں یہ تعداد بڑھ کر 1624 تک پہنچ گئی۔

اسی طرح موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں بھی اضافہ سامنے آیا۔ مارچ میں 440 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ اپریل میں یہ تعداد بڑھ کر 469 ہو گئی۔ گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں مارچ میں 17 جبکہ اپریل میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تاہم رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل چوری اور گاڑی چوری کے واقعات میں کمی دیکھی گئی۔ مارچ میں موٹرسائیکل چوری کے 3027 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اپریل میں یہ تعداد کم ہو کر 2723 رہ گئی۔ اسی طرح گاڑی چوری کے واقعات مارچ میں 140 تھے جو اپریل میں کم ہو کر 111 ہو گئے۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق قتل کے واقعات میں بھی معمولی کمی آئی ہے۔ مارچ میں 44 افراد قتل ہوئے تھے جبکہ اپریل میں یہ تعداد 42 رہی۔ رپورٹ میں اغوا برائے تاوان کا ایک جبکہ بھتہ خوری کے 9 واقعات بھی رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں اضافے نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے جرائم پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!