کراچی: ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، آن لائن منشیات فروش نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار، آئس برآمد

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) کراچی نے فیڈرل سول انٹیلی جنس ایجنسی کی اطلاع اور باہمی تعاون سے نیو کراچی کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی: عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی ریکارڈ آمد، سوا لاکھ سے زائد جانور، شوبز و مذہبی شخصیات کی آمد نے رونقیں بڑھا دیں

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نعیم ولد منظور اور محمد کاشف ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ دونوں ملزمان ایک منظم نیٹ ورک کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے مختلف گاہکوں کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 225 گرام آئس برآمد کی گئی ہے، جسے قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار افراد عادی منشیات فروش ہیں اور ایک منظم آن لائن سپلائی چین کا حصہ ہیں۔

ایس آئی یو حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ نیٹ ورک کی مکمل نشاندہی اور خاتمے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور آن لائن منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

One thought on “کراچی: ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، آن لائن منشیات فروش نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار، آئس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!