دی وائر نے بی جے پی کی انتخابی کامیابی کے پیچھے مبینہ دھاندلی اور بدعنوانی بے نقاب کردی

بھارتی جریدے “دی وائر” نے ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کے پس منظر میں مبینہ بدعنوانی، ووٹر فہرستوں میں رد و بدل اور مسلم مخالف بیانیے سے متعلق سنگین انکشافات کیے ہیں۔
ایران کی خصوصی اجازت، قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں تقریباً ایک کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کیے گئے، جس کے باعث بڑی تعداد میں شہری حقِ رائے دہی سے محروم ہوگئے۔

دی وائر نے دعویٰ کیا کہ تضادات اور تکنیکی بنیادوں پر مزید 27 لاکھ شہریوں کو بھی ووٹر فہرست سے نکال دیا گیا، جبکہ حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد 6 لاکھ نئے ووٹرز کے اندراج پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت مبینہ طور پر انتہا پسند عناصر کے ذریعے مغربی بنگال میں سخت گیر پالیسیوں کے نفاذ کی تیاری کر رہی ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا کہ “بھارت میں مسلمانوں کو ویسا ہی سبق سکھایا جانا چاہیے جیسا اسرائیل نے غزہ میں سکھایا”، جبکہ مبینہ طور پر یہ بھی کہا گیا کہ “مسلمانوں کے لیے اس وقت تک کام نہیں کیا جائے گا جب تک وہ مذہب تبدیل نہ کریں”۔

دی وائر نے مزید کہا کہ بی جے پی کے دیگر رہنما اور وزرائے اعلیٰ، جن میں Yogi Adityanath اور Himanta Biswa Sarma شامل ہیں، ماضی میں بھی مسلم مخالف بیانات دیتے رہے ہیں۔

One thought on “دی وائر نے بی جے پی کی انتخابی کامیابی کے پیچھے مبینہ دھاندلی اور بدعنوانی بے نقاب کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!