قطر سے پاکستان کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے کر آنے والا تیسرا جہاز ایران کی خصوصی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز میں داخل ہوگیا۔
پیٹرول مہنگا ہونے کی بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی ہے، پیٹرولیم ڈویژن
شپنگ ذرائع کے مطابق ایل این جی بردار جہاز آبنائے ہرمز میں جزیرہ ہنگم سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جہاز میں قطر کے بڑے راس لفان ٹرمینل سے ایل این جی لوڈ کی گئی ہے۔
پورٹ قاسم ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر اتاری جائے گی، جبکہ ایل این جی کا ایک اور جہاز “الخریطیات” بھی کراچی پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایل این جی کا پہلا جہاز 30 اپریل کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا تھا۔
شپنگ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز کے دوران ایران نے پاکستان کے لیے تیسرے ایل این جی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، جسے توانائی سپلائی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
