Pakistan Coast Guards نے حسن شاہ مزار کے قریب ممنوعہ اسمگل شدہ اشیاء کو نذرِ آتش کرنے کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں عسکری اور سول افسران کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
بنوں میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، پانچ دہشت گرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز سمیت دو جوان شہید
تقریب کا مقصد اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں اس ناسور کے خلاف آگاہی پیدا کرنا تھا۔ حکام کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم سکیورٹی فورس ہے، جو اسمگلنگ، منشیات اور انسانی اسمگلروں کے خلاف مؤثر اور مسلسل کارروائیاں کرتی آ رہی ہے۔
کوسٹ گارڈز کی جانب سے نذرِ آتش کی جانے والی اشیاء میں 9,720 کلوگرام چھالیہ، 31,313 کلوگرام پیکٹ انڈین گٹکا، 450 کلوگرام نسوار، 10,250 کلوگرام چائنا سالٹ، 6,655 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 5,259 کلوگرام کتھا و گورا کو، 90 کلوگرام پوست کے بیج اور مختلف ممنوعہ ادویات شامل تھیں۔ حکام کے مطابق تلف کیے گئے سامان کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 123 ملین روپے ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے کہا کہ اسمگلنگ اور منشیات نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو بھی داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ بھی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز ہر سال مختلف مواقع پر ضبط شدہ سامان کو تلف کرنے کی تقریبات منعقد کرتی ہے تاکہ معاشرے کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ریاست منشیات اور غیر قانونی تجارت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔


