ضلع سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش، گٹکا ماوا ڈیلرز اور جواری گرفتار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا ماوا ڈیلرز اور قمار بازی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات، گٹکا ماوا اور سٹا پرچیاں برآمد کر لیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے اسمگل شدہ اشیاء نذرِ آتش، کروڑوں مالیت کا سامان تلف

تھانہ پاپوش نگر

پہلی کارروائی میں پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم محمد عمر ولد محمد زرین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 40 عدد گٹکا ماوا پڑیاں برآمد کیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 72/2026 بجرم دفعہ 4/8-I گٹکا ماوا ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسی تھانے کی دوسری کارروائی میں منشیات فروش فرحان خان ولد لائق زمان کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 70/2026 بجرم دفعہ 9(i)3a سی این ایس اے درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

تھانہ شاہراہ نور جہاں

شاہراہ نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ گٹکا ماوا فروش بابر خان ولد بہادر مسیح کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 270 پیکٹ گٹکا ماوا، نقدی رقم اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔ مقدمہ الزام نمبر 93/2026 بجرم دفعہ 4/8 گٹکا ماوا ایکٹ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تھانہ نیو کراچی

نیو کراچی پولیس نے قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا جن میں محمد ذاکر، علی شان، ناظم اور بشیر احمد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 26 عدد سٹا پرچیاں اور مجموعی طور پر 2950 روپے نقدی برآمد کی گئی۔ مقدمہ الزام نمبر 114/2026 بجرم دفعہ 5/5-A قمار بازی ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع سینٹرل میں جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش، گٹکا ماوا ڈیلرز اور جواری گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!