اسلام مخالف بیانات پر آسٹریلیا نے اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ کر دیا

آسٹریلیا نے اسلام مخالف بیانات دینے پر ایک اسرائیلی انفلوئنسر سیمی یاہود کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے واضح کیا ہے کہ نفرت پھیلانے والے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر آصف علی زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کے حکام کی ملاقات، کراچی پورٹ کی توسیع پر اتفاق

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا اسرائیل سے روانگی سے محض تین گھنٹے قبل منسوخ کیا گیا۔ سیمی یاہود نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے، جنہیں آسٹریلوی حکام نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا کہ جو افراد آسٹریلیا آنا چاہتے ہیں وہ درست ویزا کے لیے درخواست دیں اور مثبت مقاصد کے تحت آئیں، نفرت پھیلانا کسی بھی صورت قابلِ قبول وجہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس 14 دسمبر کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر ایک مذہبی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد آسٹریلیا نے نفرت انگیز جرائم سے متعلق قوانین کو مزید سخت کر دیا تھا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام مخالف بیانات پر آسٹریلیا نے اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!