پولیس پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے، کے پی پولیس سیاسی مداخلت سے آزاد ہے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تاہم کے پی پولیس کسی دباؤ میں نہیں آ رہی، جس پر پوری حکومت کو فخر ہے۔
Friday, 6th February 2026

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو عناصر پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں وہ باز رہیں اور پولیس کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے دور رکھا ہے اور آئندہ بھی کسی کو ادارے میں اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑی ہے، ماضی میں بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں نے صوبے اور ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، جبکہ غلط پالیسیوں کے باعث امن و امان کی صورتحال مسلسل متاثر رہی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس گزشتہ 22 برسوں سے مسلسل قربانیاں دے رہی ہے اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے۔ پولیس کے ساتھ ناانصافی اور بے توقیری کی گئی، مگر حکومت خلوصِ نیت سے اصلاحات اور بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں اپنی پولیس پر فخر ہے، پولیس نے جو ضروریات پیش کیں حکومت نے انکار نہیں کیا۔ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو صوبے کی “آنکھ اور کان” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کو جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں سیف سٹی منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پولیس پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے، کے پی پولیس سیاسی مداخلت سے آزاد ہے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!