بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن میں اضافہ، عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار

بھارتی شہریوں میں غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا ہوا رجحان عالمی سکیورٹی کے لیے ایک سنگین چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق سال 2025 کے دوران 23 ہزار 830 بھارتی شہری غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 85 ہزار 119 رہی تھی۔
اسلام مخالف بیانات پر آسٹریلیا نے اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ کر دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہزاروں شہری بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے زیادہ تر افراد روشن مستقبل کے خواب کے تحت غیر قانونی طریقوں سے امریکا پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

عالمی سکیورٹی اداروں نے بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ، جعلی ڈگریوں کے استعمال اور منظم جرائم میں مبینہ ملوث ہونے کو بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن میں اضافہ، عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!