صدر آصف علی زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کے حکام کی ملاقات، کراچی پورٹ کی توسیع پر اتفاق

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ابوظبی پورٹس کی سرمایہ کاری، کراچی پورٹ کی توسیع اور بندرگاہوں کے جدید انفراسٹرکچر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم از کم دو سال لگیں گے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی: شرجیل میمن

ملاقات کے دوران کراچی پورٹ کی توسیع میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ دونوں برادر ممالک نے بندرگاہوں کے جدید انفراسٹرکچر کی ترقی اور بندرگاہی صلاحیت میں اضافے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی بندرگاہی ترقی میں ابوظبی پورٹس گروپ کے کردار کو سراہا اور اسلام آباد میں ابوظبی پورٹس کے دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا۔

دونوں وفود کے درمیان گفتگو میں پاکستان میں ابوظبی پورٹس کی سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ بحری تجارت کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “صدر آصف علی زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کے حکام کی ملاقات، کراچی پورٹ کی توسیع پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!