سانحہ گل پلازہ: دہلی کالونی کے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نمازِ جنازہ ادا، فضا سوگوار

کراچی کے علاقے گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے دہلی کالونی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ میں سے چار افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ دہلی کالونی عیدگاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جہاں علاقے میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

قومی کھیل 2025ء: بیڈمنٹن ایونٹ میں سندھ پولیس کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی، کانسی کے تمغے حاصل

نمازِ جنازہ میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، عامر فاروق، شبیر قائم خانی، امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، اہلِ علاقہ اور لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔

ذرائع کے مطابق گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں محمد سعد، مصباح پروین، مریم اور نمیرہ شامل ہیں، جن کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن ہو سکی۔ تاہم اسی خاندان کے دو دیگر افراد کوثر پروین اور اشرف علی کی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

سانحہ گل پلازہ نے پورے علاقے کو غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!