کراچی کے ایسٹ زون میں پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی تھانہ لانڈھی پولیس نے اندرون روڈ ایریا 44/C لانڈھی نمبر 6 میں کی، جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔
قومی کھیل 2025ء: بیڈمنٹن ایونٹ میں سندھ پولیس کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی، کانسی کے تمغے حاصل
گرفتار ملزمان کی شناخت انس ولد شمش العالم اور عبدالرؤوف ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، جسے مبینہ طور پر جرائم کی وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 37/2025 اور مقدمہ الزام نمبر 38/2025 بجرم دفعہ 23(1)A کے تحت درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔
گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے دیگر جرائم کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
