ایسٹ زون پولیس کی منشیات، گٹکا ماوا اور شراب فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

ایسٹ زون پولیس نے شہر میں منشیات، مضر صحت گٹکا ماوا اور شراب فروشی کے خلاف مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کمپلیکس کی نئی عمارت معیاری اور اطمینان بخش قرار، پی اینڈ ڈی ٹیم

تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے دورانِ گشت مؤثر کارروائیوں کے دوران 07 ملزمان عبداللہ، شعیب، حیس باللہ، عابد، عاصف، کاشف اور حیدر کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 8 شراب کی بوتلیں، 3 پیکٹ سفینہ، 4 پیکٹ عداب، 143 گرام ویٹ وائٹ پاوڈر، 490 گرام چرس، بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا، موبائل فونز اور 93 ہزار 90 روپے سے زائد فروختگی رقم برآمد کی گئی۔

ادھر تھانہ بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عیسیٰ اور محمد سرور کو گرفتار کر کے 30 کلوگرام سے زائد چوری شدہ لوہا برآمد کیا۔

اسی طرح تھانہ سکھن پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم رفیق احمد کو گرفتار کر کے 51 کلوگرام سے زائد تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد کیا۔

تھانہ قائدآباد پولیس نے بھی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شاکر نوید اور محمد کالا عرف منا کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 5 کلوگرام مضر صحت گٹکا ماوا اور 38 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ شہر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 24 at 4.56.50 PM WhatsApp Image 2026 01 24 at 4.56.50 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 24 at 4.56.50 PM 3

65 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ زون پولیس کی منشیات، گٹکا ماوا اور شراب فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!