سندھ پبلک سروس کمیشن کمپلیکس کی نئی عمارت معیاری اور اطمینان بخش قرار، پی اینڈ ڈی ٹیم

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے سندھ پبلک سروس کمیشن کمپلیکس حیدرآباد کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا تفصیلی دورہ کیا۔
سندھ پولیس کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں، پورے صوبے میں کوئی نوگو ایریا نہیں، وزیر داخلہ سندھ

انجنیئر شفقت علی شاہ اور انجنیئر عبدالقیوم پلیجو کی سربراہی میں ٹیم نے تھنڈی سڑک حیدرآباد پر واقع پانچ منزلہ نئی عمارت کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسکیم کے ذمہ دار انجنیئر، کنٹریکٹر اور کنسلٹنٹ بھی موجود تھے۔

پی اینڈ ڈی ٹیم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عمارت کی ہر منزل پر آگ بجھانے کا جدید نظام نصب ہے، جبکہ پوری عمارت اور تمام شعبوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے یقینی بنائی گئی ہے۔

تفصیلی معائنے کے بعد پی اینڈ ڈی ٹیم نے تعمیراتی کام کو معیاری، مکمل اور اطمینان بخش قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق نئی عمارت میں حفاظتی اور انتظامی تقاضوں کو مکمل طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں تمام نئی تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کی انسپیکشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ معیار، شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی اینڈ ڈی حکام کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کمپلیکس کی نئی عمارت کی تعمیر پر 2517.43 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ نئے کمپلیکس کی تعمیر سندھ پبلک سروس کمیشن کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پبلک سروس کمیشن کمپلیکس کی نئی عمارت معیاری اور اطمینان بخش قرار، پی اینڈ ڈی ٹیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!