کراچی: ماڈل کالونی، لیاقت علی خان روڈ پر ایک بیوٹی پارلر میں رکشہ گینگ نے واردات کر کے نقد رقم اور متاثرہ خاتون کی ایک ہفتہ دس دن کی جمع پونجی لوٹ لی۔
خواتین کو یرغمال بنانے والے چار رکنی ڈکیت گروہ کی گرفتار، قیمتی سامان برآمد
واقعے کے مطابق رات تقریباً 3 بجے رکشے پر سوار 3 سے 4 ملزمان پارلر کے شٹر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور فوری طور پر نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو اطلاع دی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان پارلر میں داخل ہوتے اور واردات انجام دیتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔