پاک فوج کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا اختتام پذیر، شرکاء کو سرٹیفکیٹ تقسیم

پشاور: پاک فوج کے زیر اہتمام نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا کی اختتامی تقریب 22 جنوری 2026 کو منعقد ہوئی۔ یہ ورکشاپ 11 جنوری سے جاری تھی اور اس میں ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔

ماڈل کالونی میں رکشہ گینگ نے بیوٹی پارلر کا صفایا، نقد رقم اور جمع پونجی لوٹ لی

ورکشاپ میں ملک مشران، اکیڈیمیا، انفلوئنسرز، میڈیا، سیاسی قائدین، نوجوان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ شرکاء میں 80 فیصد افراد خیبرپختونخوا، بالخصوص ضم شدہ اضلاع سے تھے جبکہ ملک کے دیگر حصوں سے 20 فیصد نمائندگی بھی شامل تھی۔ ورکشاپ میں 91 شرکاء کے ساتھ ساتھ پشاور کی مختلف جامعات کے 150 اسکالرز نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے وزیرِاعظم پاکستان اور دیگر اہم عہدے داران کے ساتھ خصوصی سیشنز میں حصہ لیا اور ملک کے مختلف شہروں کے دورے بھی کیے۔ اختتامی سیشن میں کور کمانڈر پشاور نے شرکاء کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دیے اور قومی سلامتی، گمراہ کن پروپیگنڈا کے پھیلاؤ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

کور کمانڈر پشاور نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔ شرکاء نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شرکاء نے کہا کہ گمراہ کن پروپیگنڈا کے تدارک کے لیے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ناگزیر ہے، اور دشمن کے خلاف پاک فوج کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے مادرِ وطن کے دفاع میں ہمیشہ لازوال قربانیاں دی ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا اختتام پذیر، شرکاء کو سرٹیفکیٹ تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!