وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم کی نگرانی کے لیے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا

شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور خودمختار اداروں میں کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے انٹر سروسز انٹیلی جنس بیورو (IB) کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
برطانوی وزیراعظم: برطانیہ ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہیں ہوگا

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی بی کو یہ ٹاسک قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ میں بھی مہم کے نفاذ کی نگرانی کے لیے سونپا گیا ہے۔ اس کے تحت آئی بی حکومتی کفایت شعاری مہم پر ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم اور متعلقہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے قومی کفایت شعاری مہم پر 100 فیصد عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کے جائزہ اجلاس میں کہا تھا کہ معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار دستیاب ہے اور قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے لیے اقدامات کا نفاذ ہوچکا ہے جبکہ مزید اقدامات پر کام جاری ہے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم کی نگرانی کے لیے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!