SBCA ہیڈ آفس میں فائر سیفٹی کے تمام انتظامات موجود، میڈیا رپورٹس بے بنیاد: ترجمان

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے اپنے ہیڈ آفس میں فائر سیفٹی انتظامات کی عدم موجودگی سے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

خواتین کو یرغمال بنانے والے چار رکنی ڈکیت گروہ کی گرفتار، قیمتی سامان برآمد

ترجمان کے مطابق SBCA ہیڈ آفس میں فائر ایکسٹنگوئشرز مقررہ مقامات پر نصب ہیں اور مکمل طور پر فعال حالت میں ہیں۔ ہنگامی راستے واضح، رکاوٹوں سے پاک اور آسان رسائی کے قابل ہیں، جو تمام حفاظتی ضوابط کے عین مطابق ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اور ویڈیو میں دکھائی دینے والے باکسز دراصل فائر سیفٹی آلات کے ہیں۔ اس قسم کی رپورٹس سے عوام میں بے جا تشویش پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

SBCA ہیڈ آفس کی بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور پانچ منزلوں پر مجموعی طور پر 51 فائر ایکسٹنگوئشرز نصب ہیں، جن میں 15 عدد 19 کلوگرام ڈرائی کیمیکل فائر ایکسٹنگوئشرز، الیکٹرک بورڈز کے لیے CO₂ گیس فائر ایکسٹنگوئشرز اور نائٹروجن گیس فائر ایکسٹنگوئشرز شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ SBCA شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے اور فائر سیفٹی سمیت تمام حفاظتی اقدامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!