سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم کی نگرانی کے لیے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا
ترجمان کے مطابق کلفٹن بلاک 04 میں پلاٹ C-37 پر غیر قانونی دوسری منزل کے خلاف ڈیمولیشن آپریشن کیا گیا۔ لارنس کوارٹرز میں پلاٹ 37 LR-10 پر غیر قانونی تیسری منزل مسمار کی گئی۔
ناظم آباد نمبر 01 میں متعدد عمارتوں میں غیر قانونی اضافی منزلیں گرانے کا عمل جاری ہے۔ پلاٹ 2/3-1E میں غیر قانونی پانچویں منزل کے کالمز اور آر سی سی کالمز کاٹے جا رہے ہیں جبکہ پلاٹ 7/3-1F میں غیر قانونی تیسری منزل کے آر سی سی سلیب اور کالمز مسمار کیے گئے۔ پلاٹ 6/7-1C میں غیر قانونی چوتھی منزل کے خلاف کارروائی کی گئی اور کالمز کاٹے جا رہے ہیں۔
ڈیمولیشن اسکواڈ کی نگرانی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری ہے اور منظور شدہ نقشوں کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کو فوری مسمار کیا جا رہا ہے۔ ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے یہ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

