بلاول بھٹو زرداری کا سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی پر اطمینان

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ سندھ حکومت اور میئر مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا۔

گل پلازہ جوڈیشل انکوائری: سی ای او واٹر کارپوریشن کا جواب جمع

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بھی جتنا ممکن ہو عوام کو ریلیف دیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں، گل پلازا سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابل فہم ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی مخالفت اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ کچھ لوگ سندھ کے دارالحکومت میں جیالا میئر نہیں چاہتے، لیکن وہ خود میئر کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی کے ذریعے دیں گی اور شہریوں کی فلاح و ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بلاول بھٹو زرداری کا سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی پر اطمینان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!