کراچی میں ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار، 40 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ اور غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت منہاج الدین ولد بادشاہ دین، عدیل ولد بصیر، ابو بکر ولد زنگی خان، خلیل ولد لطف اللہ، ظفر علی ولد سکندر علی اور جٹل ولد رانو کے نام سے ہوئی ہے۔

سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لیے آرٹس کونسل کراچی میں دعائیہ تقریب، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کی شرکت

ترجمان کے مطابق کارروائی غیر قانونی ڈیزل کی خرید و فروخت میں ملوث تین نجی پٹرول پمپس کے خلاف کی گئی۔ اس دوران 40 ہزار 500 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 4 موبائل فون برآمد کیے گئے۔ برآمد شدہ ڈیزل کی مالیت تقریباً 10.4 ملین روپے بتائی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ ایرانی ڈیزل سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے میں تعاون کرتے ہوئے مشکوک عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار، 40 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!