ملک بھر میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
کراچی میں ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار، 40 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل برآمد
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی عوامل کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں قیمتوں کے رجحان کا انحصار عالمی منڈی اور ڈالر کی صورتحال پر ہوگا۔
