پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائیاں جاری، لیوی وصولی میں بڑا اضافہ

کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اب تک ملک بھر میں ایک ہزار 442 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کر دیے گئے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں 134 پٹرول پمپس اب بھی غیر قانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرتے پائے گئے ہیں۔

کیا اولڈ سٹی ایریا میں ایک اور گل پلازہ سانحے کا انتظار کیا جا رہا ہے؟

دستاویزات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کی مؤثر کارروائیوں کے باعث پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی وصولی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 828 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں، جو مقررہ ہدف سے 94 ارب روپے زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 284 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جولائی سے نومبر کے دوران پی ڈی ایل کی مجموعی آمدن 706 ارب روپے رہی، جس میں سے 146 ارب روپے ایندھن کی قانونی سپلائی جبکہ 138 ارب روپے قیمتوں میں اضافے کی مد میں وصول کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائیوں کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ غیر قانونی کاروبار کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات بھی جاری ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!