کراچی: صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے آرٹس کونسل کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ڈائریکٹر جنرل کلچر، اسٹیج و ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ نامور فنکاروں، اداکاروں اور ثقافتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی کی بھتہ خوروں کے خلاف بڑی کارروائیاں، چار انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار
دعائیہ تقریب کے دوران سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک نہایت دلخراش واقعہ ہے جس نے پورے شہر کو غم اور سوگ میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت سندھ تمام ممکنہ اور ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی جس میں شہداء کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے حوصلہ و صبر کی دعا کی گئی۔
