ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور

کراچی: ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی زیرِ صدارت ایس ایس پی آفس میں اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تھانہ جات کے CCTV فوکل پرسنز نے شرکت کی۔

آفاق احمد کا گل پلازہ سانحہ پر سخت ردعمل، سندھ حکومت کی غفلت کو قرار دیا انسانی سانحے کی بنیادی وجہ

اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پولیس کی کارکردگی، جاری کرائم کنٹرول اقدامات اور اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور گٹکا/ماوا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔

ایس ایس پی ملیر نے بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے لسٹڈ منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مؤثر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سے جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز علاقوں میں گشت مزید مؤثر بنائیں۔

اجلاس میں کرائم سین اور CCTV فوٹیجز کے ذریعے ملزمان کی شناخت یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو تعریفی اسناد دی گئیں جبکہ ناقص کارکردگی پر بعض ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے اور عوامی رابطہ مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.16 PM WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.16 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.17 PM WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.17 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.17 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.18 PM WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.18 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.18 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.18 PM 3 WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.19 PM WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.19 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.20 PM WhatsApp Image 2026 01 21 at 9.47.20 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!