چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کا گل پلازہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

کراچی: چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری نے گل پلازہ شاپنگ مال میں پیش آنے والی ہولناک آتشزدگی کے متاثرہ تاجروں اور خاندانوں سے ملاقات کی اور سانحے میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر پورا ملک افسردہ ہے اور اس موقع پر تنقید سے زیادہ تعمیری اقدامات پر توجہ دی جانی چاہیے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا نارتھ ناظم آباد اور جوہرآباد میں کمیونیٹی پولیسنگ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا دورہ

آصف رضا قادری نے کہا کہ کراچی کے تاجروں اور بالخصوص میمن کمیونٹی نے ہمیشہ ملکی آفات کے دوران بھرپور مدد فراہم کی ہے اور حکومت سندھ کو عملی اقدامات کے ذریعے متاثرہ تاجروں اور خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے امدادی اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے فوری نفاذ پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر اور آباد کاری کے لیے تاجر تنظیموں کی مشاورت سے جامع پلان بنایا جائے، شہر کی مرکزی مارکیٹوں کے اطراف فائر بریگیڈ اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے عملی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے۔ آصف رضا قادری نے فلاحی اداروں اور رضاکاروں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر یونائیٹڈ مسلم فورم کے اراکین سید رمیز رضا، محمد نوید صدیقی، محمد فیضان قادری اور محمد عثمان قادری بھی موجود تھے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کا گل پلازہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!