آزاد خان نے عید کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کلفٹن سمیت شہر کے مختلف تجارتی مراکز اور پولیس رپورٹنگ کیمپس کا دورہ کیا۔
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں
ترجمان کے مطابق پولیس چیف نے گلف شاپنگ مال، زیب النساء اسٹریٹ، کوآپریٹو مارکیٹ اور زینب مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی اور پولیس انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے شہر میں پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور پارکنگ کے انتظامات کو منظم کرنے کے لیے بھی ضروری ہدایات دیں۔
دورے کے دوران کراچی پولیس کے ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی ساؤتھ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
پولیس چیف نے اس موقع پر تاجر برادری کے عہدے داران سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے پولیس کے سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

