کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں کمیونیٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے تعاون سے قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور ماڈل تھانے کے مختلف شعبہ جات بشمول رپورٹنگ روم، وومن ڈیسک، لاک اپ اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کا گل پلازہ متاثرین سے اظہار یکجہتی
چیف کمیونیٹی پولیسنگ کراچی مراد سونی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام، اس کی افادیت اور جرائم کی روک تھام میں کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اسٹیشن جوہرآباد میں 150 کیمروں پر مشتمل نئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
آزاد خان نے کمیونیٹی پولیسنگ کراچی اور پولیس کے مؤثر تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نظام کے استعمال سے جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مراد سونی اور ان کی ٹیم نے کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ویسٹ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
