ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا نارتھ ناظم آباد اور جوہرآباد میں کمیونیٹی پولیسنگ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا دورہ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں کمیونیٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے تعاون سے قائم جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ماڈل تھانے کے مختلف شعبہ جات بشمول رپورٹنگ روم، وومن ڈیسک، لاک اپ اور دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

بوٹ بیسن پولیس کی کامیاب کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش کے نیٹ ورک پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، جبکہ کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی، ان کی ٹیم اور دیگر معزز شخصیات نے بھی دورے میں شرکت کی۔

چیف کمیونیٹی پولیسنگ کراچی مراد سونی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام، اس کی افادیت اور جرائم کی روک تھام میں اس کے مؤثر کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے پولیس کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے شہر میں امن و امان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اسٹیشن جوہرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 150 جدید کیمروں پر مشتمل نئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی اور ان کی ٹیم کی جانب سے شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں اور پولیس کے ساتھ مؤثر باہمی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے باعث جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

تقریب کے اختتام پر مراد سونی اور ان کی ٹیم کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

WhatsApp Image 2026 01 20 at 8.08.54 PM WhatsApp Image 2026 01 20 at 8.08.54 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 20 at 8.08.55 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 20 at 8.08.56 PM

70 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا نارتھ ناظم آباد اور جوہرآباد میں کمیونیٹی پولیسنگ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!