وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمینوں کا اجلاس، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمینوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سانحہ گل سینٹر میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری بلدیات، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

سانحہ گل پلازہ: پی ٹی آئی، سیاسی جماعتیں اور تاجر تنظیمیں متحد، 23 جنوری کو بعد از نمازِ جمعہ بھرپور احتجاج کا اعلان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ٹاؤن چیئرمینوں سے خود ملاقات کر رہے ہیں تاکہ مسائل براہِ راست سن کر فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹاؤن اور یوسی چیئرمینوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ تمام منتخب اداروں کی عوام تک براہِ راست رسائی ہو اور مسائل دہلیز پر حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور ان کا مستقل سدباب ہے۔

وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ٹاؤن اور بلدیاتی اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے، نالوں میں دیواروں کی تعمیر اور صفائی کے لیے مشینری اور عملے کی فوری تعیناتی کی جائے، جبکہ ٹاؤن اور یوسی چیئرمین ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ وائس چیئرمین کے اختیارات میں اضافے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کا اختیار ٹاؤن کے پاس ہے، اس لیے چیئرمینوں کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹاؤنز کو ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کی جانب سے اضافی ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمینوں کا اجلاس، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!