گل پلازہ میں سنگین خلاف ورزیاں، ایس بی سی اے نے تفصیلات جاری کر دیں

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے گل پلازہ میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایس بی سی اے کے مطابق پلازہ کے مالک نے منظور شدہ نقشے کے برخلاف 1200 دکانیں تعمیر کیں، جبکہ نقشے کے مطابق صرف 1021 دکانوں کی اجازت دی گئی تھی۔ اس طرح 179 دکانیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیں۔

فائر سیفٹی اور ہنگامی ریسکیو تربیت انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے، سعید غنی

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 1998 میں گل پلازہ میں بغیر اجازت اضافی منزلیں تعمیر کی گئیں۔ اس کے علاوہ پارکنگ کے لیے مختص ایریا میں دکانیں بنا دی گئیں اور عمارت کی چھت کو بھی پارکنگ ایریا میں تبدیل کر دیا گیا، جو کہ قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ایس بی سی اے کے مطابق منظور شدہ نقشے میں بیسمنٹ سمیت تین منزلوں کی اجازت تھی، تاہم 2003 میں ایک اضافی منزل کو ریگولرائز کیا گیا۔ اس کے باوجود راہداریوں اور ہنگامی اخراج کے راستوں پر بھی دکانیں تعمیر کی گئیں، جس سے عمارت کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ منظور شدہ نقشے سے تجاوز کر کے کی گئی تعمیرات غیر قانونی ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ میں سنگین خلاف ورزیاں، ایس بی سی اے نے تفصیلات جاری کر دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!