پاکستان فضائیہ کا ایف-16 دستہ کثیر ملکی فضائی مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

پاکستان فضائیہ (پی اے ایف) کا ایف-16 طیاروں پر مشتمل دستہ کثیر ملکی فضائی مشق اسپیئرز آف وکٹری میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مشق میں سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت 10 ممالک کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔

گل پلازہ میں سنگین خلاف ورزیاں، ایس بی سی اے نے تفصیلات جاری کر دیں

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی ماحول میں منعقد کی جا رہی ہے، جس کے دوران پاکستانی پائلٹس کو جدید غیر ملکی جنگی طیاروں کے خلاف عملی تربیت اور تجربہ حاصل ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان فضائیہ کے ایف-16 بلاک 52 طیارے جدید ایویونکس اور بیونڈ وژول رینج (بی وی آر) صلاحیتوں سے لیس ہیں، جو انہیں جدید فضائی جنگ میں نمایاں برتری فراہم کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ طویل فاصلے کی نان اسٹاپ پرواز نے پاکستان فضائیہ کی اعلیٰ آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی معیار کی صلاحیتوں کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان فضائیہ کا ایف-16 دستہ کثیر ملکی فضائی مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!