گارڈن میں ڈکیتی کے بعد فرار ملزم پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے دو روز قبل گارڈن کے علاقے میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔

گل پلازہ آتشزدگی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 23 گھنٹے بعد پہنچ گئے، شہریوں کا شدید احتجاج

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم دو روز قبل گارڈن کے علاقے میں ایک جنرل اسٹور پر ڈکیتی کر کے فرار ہو گیا تھا، تاہم اس کے ساتھی عبدالوہاب کو اسی وقت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک عادی اور پیشہ ور ڈکیت ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی نے چار روز قبل گارڈن کے علاقے میں ایک رائس شاپ پر 70 ہزار روپے کی ڈکیتی بھی کی تھی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم اسامہ کے خلاف پہلے سے متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں
مقدمہ الزام نمبر 08/2026 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ گارڈن،
مقدمہ الزام نمبر 10/2026 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ گارڈن،
مقدمہ الزام نمبر 12/2026 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ گارڈن،
مقدمہ الزام نمبر 1008/2022 تھانہ انڈسٹریل ایریا،
اور مقدمہ الزام نمبر 50/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ گارڈن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو علاج و معالجے کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

54 / 100 SEO Score

2 thoughts on “گارڈن میں ڈکیتی کے بعد فرار ملزم پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!