شاہ لطیف میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز میں مقابلہ، 2 ملزمان زخمی، ایک گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ رات ریڈیو گراؤنڈ کے قریب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی جبکہ ایک ملزم کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔

گارڈن میں ڈکیتی کے بعد فرار ملزم پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جبکہ ایک ملزم کو موقع پر ہی بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ملزمان کی شناخت ہجرت عرف کمانڈو اور شاہمیر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت قربان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا ریکارڈ اے وی ایل سی (AVLC) سے چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی قانونی حیثیت کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس نے زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک جانچ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

شاہ لطیف پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ ضابطے کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 19 at 3.13.36 PM WhatsApp Image 2026 01 19 at 3.13.36 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 19 at 3.13.37 PM 1

71 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ لطیف میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز میں مقابلہ، 2 ملزمان زخمی، ایک گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!