کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد صورتحال کو قابو میں رکھنے اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
گارڈن میں ڈکیتی کے بعد فرار ملزم پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار
پولیس حکام کے مطابق گل پلازہ اور اس کے اطراف سے تمام عام افراد کو ہٹا دیا گیا ہے تاکہ ریسکیو، کولنگ اور سیکیورٹی آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ حکام نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے رش اور ممکنہ بدامنی کے خدشے کے پیش نظر اینٹی رائٹ فورس کو خصوصی طور پر طلب کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین اور شہریوں کو صرف شکایات کیمپ تک آنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ جائے وقوعہ کے قریب غیر ضروری آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
