محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے ای-ٹرانسفر سسٹم نافذ، آن لائن نظام 15 جنوری سے فعال ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ اور ملازمین کے تبادلوں کے لیے ای-ٹرانسفر سسٹم نافذ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 15 جنوری سے کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تبادلوں کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور تیزی کو یقینی بنانا ہے۔

کیماڑی پولیس کی بڑی کامیابی، بلدیہ ٹاؤن میں اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ تبادلوں کا نظام آن لائن ہونے سے سفارش اور غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ہوگا، جبکہ اساتذہ کو سہولت ملے گی کہ وہ گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع کروا سکیں اور اسٹیٹس بھی چیک کر سکیں۔

صوبائی وزیر کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے روایتی تبادلوں کے نظام کو ختم کر کے اسے ڈیجیٹل شکل دے دی ہے۔ ای-ٹرانسفر سسٹم کابینہ سے منظور شدہ ہے اور اسے مرحلہ وار توسیع دی جائے گی تاکہ مؤثر اور پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق ای-ٹرانسفر سسٹم کے پہلے مرحلے میں اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں محکمہ کے تمام ملازمین کو بھی اس نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے وقت کی بچت، اخراجات میں کمی اور انتظامی رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

محکمہ تعلیم سندھ میں اس وقت مجموعی طور پر 1 لاکھ 33 ہزار 547 اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں 1 لاکھ 5 ہزار 258 پرائمری اسکول ٹیچرز اور 28 ہزار 289 جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز شامل ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتظامی امور مزید بہتر، شفاف اور مؤثر ہوں گے، جبکہ ای-ٹرانسفر سسٹم اساتذہ کے تبادلوں میں ایک مثبت اور انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے ای-ٹرانسفر سسٹم نافذ، آن لائن نظام 15 جنوری سے فعال ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!