این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید سردی اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر اور ممکنہ برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے ای-ٹرانسفر سسٹم نافذ، آن لائن نظام 15 جنوری سے فعال ہوگا

این ڈی ایم اے کے مطابق جنوری کے اختتام تک مذکورہ علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم متوقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے، ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہونے اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کا خدشہ ہے۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ممکنہ برفباری کے نتیجے میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے، لہٰذا عوام بالخصوص پہاڑی علاقوں کے مکین غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بعض میدانی علاقوں میں کورا پڑنے سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ برفباری والے علاقوں میں گاڑیوں کے ٹائروں پر حفاظتی زنجیروں کا استعمال یقینی بنایا جائے، جبکہ شدید سرد موسم کے دوران گرم کپڑوں اور ہیٹرز کا محفوظ استعمال کیا جائے۔ الرٹ میں صوبائی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے اور ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!