ایس ای سی پی نے غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ہِل ہاؤس کیپیٹل، ہِل ہاس انویسٹمنٹ اور ایس-169 وارٹن کی نشاندہی کر دی

کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ہِل ہاؤس کیپیٹل، ہِل ہاس انویسٹمنٹ اور ایس-169 وارٹن کے نام سے کام کرنے والے غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کی نشاندہی کی ہے۔ یہ پلیٹ فارمز فہرست شدہ کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری پر غیر معمولی اور گمراہ کن منافع کے وعدے کر کے عوام کو راغب کر رہے ہیں۔

پپری پمپنگ اسٹیشن کی نئی پائپ لائن منصوبہ تیزی سے آخری مراحل میں داخل

ایس ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ پلیٹ فارمز کو کسی بھی سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کی سرگرمی کے لیے لائسنس یا اجازت حاصل نہیں ہے۔ غیر قانونی پلیٹ فارمز کے خلاف متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔

عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ بروکرز کے ساتھ ہی لین دین کریں اور رابطہ صرف ان کی سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے کریں۔ ایس ای سی پی نے کہا کہ یہ پلیٹ فارمز اکثر لائسنس یافتہ بروکرز، معتبر اداروں یا معروف افراد کے ناموں کا دھوکہ دہی سے غلط استعمال کرتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے زور دیا کہ سرمایہ کار جعلی پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہیں، کسی بھی غیر قانونی پلیٹ فارم کے ذریعے رقم جمع نہ کروائیں اور سرمایہ کاری کی کسی بھی سروس کی قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کریں۔ لائسنس یافتہ بروکرز کی فہرست پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ای سی پی نے غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ہِل ہاؤس کیپیٹل، ہِل ہاس انویسٹمنٹ اور ایس-169 وارٹن کی نشاندہی کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!