پپری پمپنگ اسٹیشن کی نئی پائپ لائن منصوبہ تیزی سے آخری مراحل میں داخل

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) کے تحت پپری پمپنگ اسٹیشن پر بچھائی جانے والی نئی پائپ لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اور اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ایسٹ زون میں کرائم میٹنگ، ڈی آئی جی فرخ علی کا ملزمان کی فوری گرفتاری اور اسٹریٹ کرائمز ختم کرنے پر زور

ترجمان کے مطابق نئی پائپ لائن کو شہر کے موجودہ پانی کی فراہمی کے نظام سے منسلک کرنے کا کام جاری ہے، جس کا مقصد کراچی کے پانی کے ترسیلی نظام کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانا ہے۔ اپ اسٹریم سائٹ پر پائپ لائن کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ ڈاؤن اسٹریم سائٹ پر 70 فیصد تعمیراتی کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔

منصوبے کی بروقت اور جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ منصوبے کی تنصیب اور دیگر تعمیراتی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں اور گزشتہ رات بھی کام مسلسل جاری رہا۔

حکام کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی، جس سے شہریوں کو درپیش پانی کی قلت میں نمایاں کمی آئے گی اور نظامِ آب رسانی میں بہتری آئے گی۔ کراچی واٹر کارپوریشن انتظامیہ نے اس منصوبے کو شہر کے اہم ترین پانی کے منصوبوں میں سے ایک قرار دیا ہے، جس کی بروقت تکمیل طویل المدتی بنیادوں پر پانی کے ترسیلی نظام کو فائدہ پہنچائے گی۔

WhatsApp Image 2026 01 13 at 7.28.49 PM

63 / 100 SEO Score

One thought on “پپری پمپنگ اسٹیشن کی نئی پائپ لائن منصوبہ تیزی سے آخری مراحل میں داخل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!